ابنا: عراق کے صوبہ دیالی میں سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کا ایک کمانڈروحید القحطانی المعروف ابو مصعب قحطانی ہلاک ہوگیا ہے جو سعودی عرب کا رہنے والا تھا۔ قحطانی عراقی سکویرٹی دستوں کے ساتھ لڑائی میں مارا گیا ہے۔ ادھر عراقی سکیورٹی دستوں نے مقدادیہ میں البلور علاقہ کو داعش دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔ ادھر عراقی کی اعلی فوجی کونسل نے موصل شہر کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ موصل پر اس وقت داعش دہشت گردوں کا قبضہ ہے، سلفی وہابی دہشت گرد فلسطین کو آزآد کرانے کے بجائے امریکہ اور اسرائیل کے منصوبوں پر عمل کرتے ہوئے اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں سلفی وہابید ہشت گردوں سے عراقی سکیورٹی دستوں نے بڑی مقدار میں اسرائیلی اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔
.......
/169